نقب زن اور موبائل سنیچر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

نقب زن اور موبائل سنیچر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر آنوش مسعود چودھری کی ہدایت پر ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سرکل ذوالفقار بٹ کی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد محمد سرور نے دو رکنی نقب زن اور موبائل سنیچر گینگ کو سرغنہ عمران عرف مانی اور ارشاد احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر آنوش مسعود چودھری کے مطابق گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور تھانہ نصیر آباد ، گلبرگ ، غائب مارکیٹ او ر گارڈن ٹاؤن سمیت متعدد پوش علاقوں میں 18 سے زائد نقب زنی اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش 11 وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل ، 10 موبائل اور2 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ انچارج محمد سرور کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک خطرناک گروہ سے ہے جو متعدد علاقوں میں وارداتیں کر رہے تھے۔

مزید : علاقائی