واربٹن،حادثات میں ایک شخص جاں بحق،دو بچوں سمیت 12زخمی

واربٹن،حادثات میں ایک شخص جاں بحق،دو بچوں سمیت 12زخمی

واربرٹن(نمائندہ پاکستان)وار برٹن مختلف حادثات میں دو بچوں دو عورتوں سمیت12 زخمی ایک جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ روڈ نزد کوٹ لہن داس سٹاپ تیز رفتار کار کے سامنے اچانک آ گیا جس کے نتیجہ میں 08سالہ ماریہ شدید زخمی ہو گئی۔ننکانہ وار برٹن روڈ نزد چونگی نمبر1تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 28سالہ طاہر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ننکانہ شاہ کوٹ روڈ نزد شاہ فلنگ اسٹیشن تیز رفتار کار اور گدھا گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 45سالہ رفیق گر کر شدید زخمی ہو گیا۔موڑ کھنڈہ منڈی فیض آباد روڈ نزد ملک پور سٹاپ تیز رفتار کیری ڈبہ والے نے راہگیر کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 50سالہ رحمت بی بی شدید زخمی ہو گئی۔مین جی ٹی روڈ نزد پنواں سٹاپ تیز رفتار کار نے راہگیر کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 48سالہ معراج دین گر کر شدید زخمی ہو گیا۔واربرٹن کی زبیدہ بی بی بیوہ پانچ بچوں کی ماں جناز گاہ کے بنے ہوئے مکان میں سوئی ہوئی تھی کہ مکان کی چھت گر گئی ، زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی