پنجگورمیں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، بچے سمیت 2افراد جاں بحق

پنجگورمیں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، بچے سمیت 2افراد جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی ) پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد عالم سکنہ چتکان موقع پر جاں بحق جس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا ،اسی طرح دوسرے واقع میں وشبود کے علاقے میں ایک شخص محمد اکرم کمسن بچے کے ہمراہ گھر جارہاتھا کہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم دونوں واقعات کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ،مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

پنجگور فائرنگ

مزید : علاقائی