پاکستانی شہری کا کارنامہ،71برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

پاکستانی شہری کا کارنامہ،71برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی ا ین پی)مشہور کہاوت ہے علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری نے پی ایچ ڈی مکمل کر کے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دکھایا۔راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے 71سالہ محمد نجیب نے نمل یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔محمد نجیب کو یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دی۔محمد نجیب نے 1964میں میٹرک پاس کیا اور 2018میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔اس موقع پر محمد نجیب کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے پی ایچ ڈی کی تکمیل میں میری بھرپور مدد کی۔

مزید :

علاقائی -