سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا

سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت (آج)بروزپیر کو اڑھائی بجے شروع ہوگاسینیٹ اجلاس کا ایجنڈا 37نکات پر مشتمل ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین مشاہد اللہ خان نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر فون کی سہولت سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ غیرملکی قرضوں ، حکومتی خارجہ پالیسی ، حالیہ دھرنوں سے پیدا شدہ صورتحال اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر مزید بحث ہوگی۔میاں عتیق شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے سے متعلق بل پیش کریں گے ۔ میاں عتیق انسانی اعضا کی ٹرانسپلانٹیشن سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کریں گے ۔ سینیٹر قرہ العین مری ڈے کیئر سنٹرز بل اور سکولوں میں تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف کی فراہمی سے متعلق بلز پیش کریں گی ۔ سینیٹر شیری رحمان بورڈ آف انویسٹمینٹ ترمیمی بل 2018 پیش کریں گی ۔ میاں رضاربانی غیرملکی معاہدوں کی پارلیمنٹ سے توثیق سے متعلق بل۔ سٹیٹ بنک ترمیمی بyل 2018 ۔ ایگزٹ فرام پاکستان کنٹرول ترمیمی بل 2018 اور بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل بھی پیش کریں گے ۔ سینیٹر خوش بخت شجاعت پاکستان کوریئر اینڈ لاجسٹک اتھارٹی کے قیام کا بل پیش کریں گی۔ پیر صابر شاہ آئینی ترمیمی بل پیش کریں گے ۔

سینیٹ اجلاس

مزید : علاقائی