فاروق ستار کا ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ

فاروق ستار کا ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو ...

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم کے ناراض رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنماؤں کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے نیب اور اینٹی کرپشن کو خط لکھیں گے۔خط میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی 20برس پہلے مالی حیثیت اور موجودہ اثاثوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ خط میں رہنماؤں کے اثاثوں کی چھان بین کی استدعا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار ان رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی کا بھی مطالبہ کریں گے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

مزید : علاقائی