لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے،سردا راخترمینگل

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے،سردا راخترمینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے جو ہر کسی کو سنائی دے گی یہاں تک بہروں کو بھی سنائی دینگے بلوچستان نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے مسئلے سمیت دیگر معاملات پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنے والد کے علاج کے سلسلے میں ملک سے با ہر ہوں جو میرے لئے سب کچھ ہے جلد سے جلد اپنے والد کا علاج مکمل کر کے لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھاؤنگا جو ہر کسی کو سنائی دے گی یہاں تک بہروں کو بھی سنائی دینگے ۔

مزید : علاقائی