افغان پولیس کے 500اہلکاروں کی پی ٹی سی ہنگو میں تربیت مکمل

افغان پولیس کے 500اہلکاروں کی پی ٹی سی ہنگو میں تربیت مکمل

پشاور(آن لائن) افغان پولیس کے 500 اہلکاروں کے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں تربیت مکمل کر لی گئی ہے اور تربیت مکمل کرنے کے بعد 500افغان پولیس اہلکار وطن واپس گزشتہ روز چلے گئے ہیں افغان پولیس کے 500اہلکاروں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد مزید افغان پولیس کے اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں اور پاک افغان طورخم بارڈ ر پر آمد ورفت کا دوراینہ میں تین گھنٹے تک توسیع بھی کردی ہے جبکہ بارڈرز کے سیل کرنے کے باوجود افغانستان سے آنے والے مریضوں کو پاکستان میں آنے کی اجازت دی جاتی ہیں۔ جبکہ افغان پولیس اورفوج کے اہلکاروں کے علاج معالجہ بھی پشاو ر کے مختلف ہسپتالوں میں بھی انسانی ہمدردی کے تحت کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے بیشتردہشت گردی کے واقعات کے لنک افغانستان سے ملتے ہیں اور پاکستان سے فرار ہونے والے دہشت گرد افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کا اعلان سابق دور میں کیا گیاتھا ۔

مزید : علاقائی