شہید معراج عمرانی اور انکے بچوں کی قربانی کا بلوچستان میں قیام امن میں اہم کردار ہے

شہید معراج عمرانی اور انکے بچوں کی قربانی کا بلوچستان میں قیام امن میں اہم ...

 ڈیرہ اللہ یار( آن لائن)بلوچستان میں امن و خوشحالی کاسورج طلوع ہوچکاہے ،یہ سورج خوشحال بلوچستان اور مضبوط پاکستان کو دیکھ رہاہے ۔ انجنیئر شہید معراج عمرانی اور ان کے معصوم بچوں کی قربانی نے بلوچستان میں امن قائم کرنے میں کی آبیاری کاکردار ادا کیا ہے ۔ ملک دشمن بیرونی طاقتوں کی ہرسازش کو قوم کے ساتھ مل کر بری طرح شکست دی ہے ، فورسز کے ساتھ سویلین اور معصوم بچوں نے بھی بلوچستان میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کااظہارسیکٹر کمانڈ رایسٹ ایف سی بلو چستا ن بریگیڈئیرذوالفقارعلی باجوہ نے گو ٹھ ڈ اکٹر مشتاق احمد عمر انی میں مٹھڑی چیک پوسٹ کے شہدا شہیدمعراج عمرانی اور ان کے معصوم بچوں کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے شہید وں کونہیں بھولتی ، انھیں کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ہے ۔ آج بلوچستان میں امن نے دہشتگردوں کو بری طرح شکست دی ہے ۔اور صوبے کا امن و سکون بحال کردیا ہے ، اس امن کے پیچھے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے فورسز کے ساتھ سویلین نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ۔اور شہید انجنئیر معراج عمرانی اور ان کے معصوم بچوں کے خون نے دہشتگردوں کو شکست فاش دینے پر میں انھیں خراج عقیدت اور تحسین پیش کرتا ہوں ۔ بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام کا امن کے قیام میں کردار اور جہدوجہد طویل ہے آج ان کی جہدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ہرجگہ سبز پرچموں کی بہار ہے اور اس بہار پر ہم کبھی خراں نہیں آنے دیں گے ۔ تقریب سے سبی اسکا ؤ ٹس ونگ کمانڈ نٹ چوہد ری وقار احمد نے کہاہے کہ بلو چستا ن میں قیا م امن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر بریگیڈئیر ذوالفقارعلی باجوہ نے سانحہ مٹھڑی ، چھتر، میرحسن جعفرآباد ، نصیرآباد کے 30شہدا کے خاندانوں میں یادگاری شیلڈ تقسیم کیں ۔

مزید : علاقائی