سینیٹ 45 رکنی کونسل آف چیئرمین کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا

سینیٹ 45 رکنی کونسل آف چیئرمین کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی 45 رکنی کونسل آف چیئرمین کا خصوصی اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا گیا۔ قائمہ و خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے حکومتی نگرانی کے معاملات سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈووی والا، قائد ایوان سید شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سمیت 40 مجالس قائمہ، خصوصی وفنکشنل کمیٹیوں کے چیئرمین شریک ہوں گے۔ آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اس خبررساں ادارے کو دستیاب ایجنڈے کے مطابق حکومت پر پارلیمنٹ کی نگرانی سے متعلق امور پر غور ہو گا۔ مجالس قائمہ اور فنکشنل و خصوصی کمیٹیوں کی کارکردگی ضابطہ کار، ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا اسی طرح سینیٹ کمیٹیوں کی حکومتی نگرانی کے حوالے سے فعالیت اور اختیارات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر ماہ باقاعدگی سے کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد پر مشاورت، بجٹ پر غور ہو گا۔
اجلاس

مزید :

علاقائی -