موٹر سائیکل سلپ ہو نے سے میاں ،بیوی 3بچوں سمیت زخمی
لاہور (کر ائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقہ میں 3 بچوں سمیت میاں بیوی موٹر سائیکل سلپ ہو نے سے شدید زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ میں واقع بسی موڑ کے قریب اسلم اپنی بیو ی اور 3 بچے سمیت موٹر سائیکل پر جار ہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ہو نے کے باعث اسلم کی موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئے جس کے باعث بچے سمیت میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبو لینس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔