24گھنٹوں میں 877 ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق
لا ہو ر(کر ائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 877 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 548افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جن میں412معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں3افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔
،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (82فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں416ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز415مسافراور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد86حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا،واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل963متاثرین میں760مرد اور203خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں144فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور500افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ319زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں724موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،85موٹر کاریں،42وین07مسافربسیں،32ٹرک اور 89 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔