تبلیغی اجتماع ،شرکاء کے انخلاء کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے،سی ٹی او

تبلیغی اجتماع ،شرکاء کے انخلاء کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے،سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر) سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا، اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس خصوصاً انخلاء پر ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے، اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ جانے والی تمام رابطوں سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تاکہ شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کو روڈ کی دونوں اطراف میں یک طرفہ چلاتے ہوئے ٹریفک کو جلد سے جلد کلیئر کیا جائے،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک،ایس پی ٹریفک سردار آصف، ایس پی ٹریفک آصف صدیق صبح سویرے ہی سے رائیونڈ جانے والی رابطوں سڑکوں پر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

،اختتامی دعا کے بعد رائیونڈ کی رابطہ سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں، رائیونڈ کوٹ رادھاکشن روڈ کو بھی ون کر دیا گیا،رائیونڈ مانگاروڈ اور رائیونڈ سندرروڈ پر بھی یک طرفہ ٹریفک چلائی گئی، ٹریفک دباؤ کم ہونے پر تمام روڈز پرٹریفک کو معمول کے مطابق چلایا دیا گیا، جس سے انخلاء کے وقت شرکاء کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ایمرجنسی کی صورت میں رائے ونڈ جانے کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا تھا،جبکہ ملتان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا، انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈز کو خالی کروائے گئے بعدازاں کار اسٹینڈز،پھر ویگن اسٹینڈز اور آخر میں بس اسٹینڈز اور ٹرک اسٹینڈز خالی کروائے گے،کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ، مین روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا گیا، انخلاء کے موقع پر اضافی نفری اور ٹریفک رسپانس یونٹس بھی تعینات رہے، شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور ہیلپ لائن 15کے ذریعے آگاہی دی جاتی رہی، سی ٹی او کی طرف سے شہریوں سے انخلاء تک رائیونڈ سٹی جانے والے راستوں پر سفرنہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی، خواص روڈ،ھلوکی روڈسے للیانی /صوئے آصل/قصورلاہورروڈکوایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلیئر رکھا گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر کی طرف سے اچھی ڈیوٹی پر وارڈنز میں دو لاکھ سے زائد کی رقم بطور انعام تقسیم کی گئی جبکہ سینکڑوں وارڈنز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں، سی ٹی او نے ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے پر شہریوں، میڈیا اور شرکا ء اجتماع کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : علاقائی