اتوار کے روزگرجا گھروں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

اتوار کے روزگرجا گھروں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

لاہور ( کر ائم رپورٹر) شہر میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی جا نب سے گرجاگھروں میں عبادات کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، لاہور پولیس کی جانب سے شہربھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ ، آبادیوں کے اطراف سرچ آپریشنز کا سلسلہ عروج پر ،حساس اداروں اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری آبادیوں میں چھپے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے عام شہری کے روپ میں فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رہا، اتوار کے روز مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد مذہبی عبادات کیلئے مختلف گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے جس کی وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔

شہر میں موجودکیتھڈرل سکول اینڈ چرچ لاہور ہائیکورٹ چوک مال روڈ ،پینٹی کوسٹل چرچ ،اسمبلی آف گوڈ چرچ ، ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان ، فل گوسپل اسمبلیز چرچ بہار کالونی کوٹ لکھپت ،فرانسس کیتھولک چرچ ،پاؤلس اینجلیسن کیتھولک چرچ ،عیسترمیموریل چرچ ماڈل ٹاؤن سرکلر روڈ ،پاکستان گوسپل اسمبلیز (PAG)، مریم میگڈالینی چرچ گرجا چوک عابد مجید روڈ ،اینڈ ریو پریسبیٹرین چرچ نولکھا،سیکرڈ ہارٹ آف جیزس چرچ لارنس روڈ ریگل چوک،بشپ راکی چیپل چرچ وارث روڈ ، سمیت دیگر چھوٹے بڑے گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے ان کی کیٹگریز کے حساب سے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈکیٹر سے چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں گے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہوسکے۔

مزید : علاقائی