ڈکیتی واردات،شہری نے ایک ڈاکو دبوچ لیا دوسرا فرار

ڈکیتی واردات،شہری نے ایک ڈاکو دبوچ لیا دوسرا فرار

لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں ، ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقہ ڈولہ سی این جی پمپ کے قریب مسلح دو ڈاکوؤں نے لیاقت علی کو روکا اور اس سے ایک لاکھ نقدی اور دو موبائل فون لے کر فرار ہونے لگے جس پرلیاقت نے پیچھے بیٹھے ڈاکو کو دبوچ لیاجبکہ دوسرا فرار ہو گیا، مدعی کے مطابق دوسرا ڈاکو ایک لاکھ روپے اورایک موبائل فون لے کر فرار ہوا ہے پولیس نے مدعی لیاقت کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی