پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ویلفیئر برانچ قائم کرنے کافیصلہ

پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ویلفیئر برانچ قائم کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہورپولیس کا پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبوداورمعیارزندگی بلندکرنے کیلئے تاریخی فیصلہ سامنے آگیا۔پولیس اہلکاروں کی ہرممکن مددکرنے کیلئے پولیس لائنیزقلعہ گجرسنگھ میں ویلفےئر برانچ قائم کی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نے ایس پی ہیڈ کوارٹرزسیدکرار حسین کوپولیس لائینز قلعہ گجرسنگھ میں ویلفےئر برانچ بنانے کاحکم دے دیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کہاہے کہ ویلفےئر برانچ میں شہداء کے اہلخانہ ،زخمی ،ریٹائرڈ اورحاضرڈیوٹی ملازمین کی فلاح و بہبودکاخاص خیال رکھا جائے گا۔ویلفےئر برانچ کی کارکردگی کی براہ راست نگرانی ایس پی ہیڈ کوار ٹرز سید کرارحسین کرینگے۔ لاہورپولیس کے تمام پولیس اہلکار اس ویلفےئر برانچ سے استعفادہ کرسکیں گے۔شہداء کے اہلخانہ ،زخمی ،ریٹائرڈ اور حاضرڈیوٹی ملازمین کیلئے آسانیاں پیداکرنا لاہورپولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
لاہورپولیس کے تین سوسے زائد پولیس افسران واہلکاروں نے اس شہرمیں امن وامان کوقائم رکھنے کیلئے اپناتن من دھن قربا ن کردیا۔اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء لاہورپولیس کے ماتھے کاجھومرہیں۔ویلفےئربرانچ میں پولیس اہلکاروں کوبہترین طبی و ان کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -