عارفوالا،نوجوان اندھی گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
عارف والا (نمائندہ پاکستان )عارف والا کے نواح 147ای بی میں نوجوان نامعلوم فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا قتل یا خودکشی پولیس مصروف تفتیش ۔تفصیل کے مطابق ۔گزشتہ روز 147ای بی میں 35سالہ نوجوان محمد وسیم شادی شدنامی شخص کی لاش مکئی کے کھتوں میں ملی جو کہ نامعلوم فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا اور گولی سر کے آر پار ہو گئی تھی اور موقع پر ہلاک ہو گیا تھا بیوی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے شوہر نے خود کشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اس قتل کا معمہ حل کیا جائے گا۔