پابندی کے باجود پتنگ بازی اورون ویلنگ جا خونی کھیل جاری پولیس ناکام

پابندی کے باجود پتنگ بازی اورون ویلنگ جا خونی کھیل جاری پولیس ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور+ کوٹ عبدالمالک ( کر ائم رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے روز پتنگ بازی اور ویلنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا ، پولیس کاغذی کارروائیوں تک محدود رہی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے روز پتنگ بازی اور ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا، کوٹ عبدالمالک تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ شرقپورخورد میں مسلسل پتنگ بازی، پولیس بے بس کیوں ہے ۔تفصیل کے مطابق شرقپورخورد کے علاقہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔اتوار کے روز کو منی بسنت کے طور پر منایا جانے لگا،شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ پولیس پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی ۔گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ، اچھرہ ،مزنگ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -