فواد چودھری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارہیں، مریم اورنگزیب

فواد چودھری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود عمران خان اور وزراء کے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں ٗسیاسی خانہ بدوش ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے لئے کوشاں ہیں ٗفواد چوہدری ہر پریس کانفرنس سے پہلے اپنے پچھلے سال کے بیانات کی قوم سے معافی مانگا کریں۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چودھری پریس کانفرنس سے پہلے وضاحت کیا کریں کہ وہ بحیثیت نیب ترجمان بات کر رہے ہیں یا حکومتی ترجمان کے ۔انہوں نے کہا کہ فواد کی پریس کانفرنس ، چور کوئی واردات ڈالنے والے ہیں ٗ عوام جاگتی اور ہوشیار رہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں ہونے کے باوجود عمران صاحب اور اْن کے وزراء کے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو چاہئے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں ،، بلین ٹری سونامی ، خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کی کرپشن ثابت ہونے پر بھی قوم سے خطاب کریں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی خانہ بدوش ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاداری نبھانے کی کوشش میں وہ اکثر الفاظ اور ذہن کا ربط برقرار نہیں رکھ پاتے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری ہر پریس کانفرنس سے پہلے اپنے پچھلے سال کے بیانات کی قوم سے معافی مانگا کریں ۔

مر یم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول