عوام نے آسیہ کے حوالے سے فیصلہ مسترد کر دیا ہے : سراج الحق

عوام نے آسیہ کے حوالے سے فیصلہ مسترد کر دیا ہے : سراج الحق

صوابی(رپورٹ:محمدشعیب)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملعونہ عاصیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے حوالے سے جماعت اسلامی کے موقف کا ایک بار پھر اظہار کر تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر یہ وضاحت کرنی چاہئے معلونہ عاصیہ پاکستان میں موجود ہیں یا اس کو رہا کر کے باہر بھیجا جا چکا ہے ۔ہمارے اس وطن میں ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے اور اس کا علمبر دار حکومت ہونی چاہئے اتوار کی دو پہر موضع یار حسین میں سابق ضلعی امیر اور موجودہ ضلعی نائب امیر محمود الحسن کی عیادت کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملعونہ عاصیہ کی رہائی کاجو فیصلہ کیا ہے اس پر ملک کے عوام کا اعتماد نہیں جب کہ ملک بھر میں لوگوں نے اس عدالتی فیصلے کو اپنے احتجاجوں اور ہڑتالوں کے ذریعے یکسر مسترد کر دیا ہے اور عوام کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ عدالت اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے علاوہ اس کیس کی غیر جانبدارانہ سماعت کے لئے فل کورٹ بینچ قائم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پورے پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت تحریک چلا رہی ہے اور اس کا بنیادی مقصد لوگوں تک سیرت نبی ﷺ کا پیغام پہنچانا ہے کیونکہ لوگوں کے تمام مسائل کا حل سنت نبوی میں ہے ۔ اسی طرح ہماری اس مہم کا مقصد تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنانے کے علاوہ لوگوں کو نظام مصطفی کا دعوت اور عام لوگوں کی یکسوئی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ نہ ہو تب تک ہمارے ملک پاکستان میں نہ معاشی اورنہ ہی سیاسی مسئلے ،کرپشن کا خاتمہ ،امن کا قیام، غربت اور بے روزگاری ممکن ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان میں ریاست مدینہ طرز کے حکمرانی قائم کرنے کا جو اعلان کیا ہے ستر دنوں کے دوران یہ دکھائی نظر نہیں آرہا ہے ۔بلکہ اسلامی ریاست کے قیام کی طرف ایک قدم تک بھی نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل عام انتخابات کے لئے بنی تھی اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے جو ممبران اسمبلی کامیاب ہو چکے ہیں وہ پارلیمنٹ میں ایم ایم اے کے نام سے نمائندگی کر رہے ہیں ۔تاہم ایم ایم اے میں شامل ہر جماعت اپنی بیس، تنظیم اور شناخت کے نام سے اس وطن میں سیاسی سر گر میوں میں مصروف عمل ہے اور جماعت اسلامی بھی اپنی شناخت اور تنظیم سے بھی مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی اگر لائی ہے تو قیمتوں میں اضافے کی شکل میں لائی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں غریبوں کی زندگی مشکل ہو چکی ہے بلکہ بہت سے ادارے بند ہونے کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اس وقت ایک تبدیلی ہے وہ پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے کی شکل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پاکستا ن بھر کے عوام کی تر جمانی کر رہی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول