عملی اقدامات کے ذریعے شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں : شکیل ایڈووکیٹ

عملی اقدامات کے ذریعے شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں : شکیل ایڈووکیٹ

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی سو روزہ پلان کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تحریک انصاف کے تمام نمائندے مصروف عمل ہیں اور اس ضمن میں مرکزی اور صوبائی نمائندے ایک سوچ اپنائے ہوئے ہیں ۔ عملی اقدامات کے ذریعے تمام شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں جس سے پورے ملک کے عوا م مستفیدہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت میں پی ٹی آئی کے ورکروں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک بدعنوان عناصر کا کھڑا احتساب نہیں ہو گا اور وہ قانونی شکنجے میں نہیں آئیں گے نہ تو ملک ترقی کر سکتا ہے اورنہ ہی عوام آسودہ حال ہو سکتے ہیں ، ہم شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح غلطیاں نہیں کریں گے بلکہ معروضی حالات کے مطابق چلیں گے اور مستقل بنیادوں پر اپنا تجزیہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بہترین کارکردگی پر عوام نے انہیں دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاء اﷲ عوام کا یہ اعتماد ملک اور عوام کے لئے بہت جلد خوشی کی نوید لائے گا۔انہو ں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اداروں کو مضبوط کرکے ہی کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کے لئے میرٹ ، اقرباپروری ، ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات لاکران کی مایوسیو ں اور محرومیوں کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا کرنے کے لئے پورے خلوص اور ایمانداری سے مشنری جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن ہی واحد شخصیت اور لیڈر ہے جو ملک کو ترقی اور عوام کی مایوسیوں کا ازالہ کرنے کا اہلیت رکھتا ہے اور ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے تمام نمائندے یک جان ہوکر ان کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول