دینی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، قاضی مظہر حسین

دینی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، قاضی مظہر حسین

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) بانی تحریک خدام اہل سنت و الجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فتنوں کے اس دور میں اپنی قوت کو ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے دینی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گابانی تحریک خدام اہلسنت پاکستان حضرت مولانا قاضی مظہر حسین کی گرانقدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بانی تحریک خدام اہل سنت و الجماعت کے زیر اہتمام قائد اہلسنت سیمینار سے قاضی ظہور الحسن ،مولاناڈاکٹر عتیق الرحمان،قاضی عبدالرشید،مولانا عطا اللہ طارق ،مولانا مفتی عبدالواجد اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا قاضی ظہور الحسن، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا ابو بکر صدیق، مولانا زہد حسین رشیدی، مولانا مخلص عبداللہ، مولانا قاری عطاء اللہ طارق، مولانا قاضی عبدلرشید، مفتی عبدالواجد، مولانا شاہد مسعود، واضی ہارون الرشید ، مولانا نور محمد آصف، مولانا عبدالمعبود، مولانا گلتاسب، مولانا قاری صغیر احمد ربانی، قاری خلیق عثمانی، مولانا قاری ضمیر فاروقی، محمد یاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قائد اہلسنت سیمینار سے قاضی ظہور الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین نے نصف صدی سے زائد کا عرصہ حیات دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں گزارا انہوں نے اپنی تحریر و تقیر کے ذریعے امت مسلمہ کو حقیقی اسلام سے روشناس کرایا بلاشبہ ان کی دینی جدوجہد سے امت فیضیاب ہوئی آپ تبلیغ دین کے سلسلہ میں احترام آدمیت کو محوظ رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہآپ نے ایسا اسلوب تنقید متعارف کرایا جس میں دل آزاری یا تنقید کی بجائے ہمیشہ اصلاح مقصود رہتی اور ہمیشہ ہمدردی کا پہلو غالب رہتا،شخص یا ذاتی تنقید سے ہمیشہ بالاتر رہے انہوں نے کہا کہ ہم خدام اہلسنت آپ زریں اصولوں کو مشعل راہ سمجھتے ہیں اور ہمیشہ سمجھتے رہیں گے انشاء اللہ دینی راہ نمائی میں پمیشہ آپ کے مزاجا و اطرز تبلیغ کو ترجیح دی اور ترجیح دیتے رہیں گے۔ مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا ابو بکر صدیق، مولانا زہد حسین رشیدی، مولانا مخلص عبداللہ، مولانا قاری عطاء اللہ طارق، مولانا قاضی عبدلرشید اور دیگر نے کہا کہ ہماری ممدوح نے عمر بھر اسلام کی تشریح مذہب اہل سنت ولجماعت سے کی اور اسی زریں اصول کی روشنی میں اسلا کی تبلیغ و اشاعت کی ہم خدام اہلسنت ولجماعت آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنت و جماعت کے فروغ کیلئے محنت کر رہے ہیں اور آخری دم تک کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مہامرے ممدوح نے امت کی دینی و نظریاتی راہ نمائی کیلئے تحریک خدام اہلسنت ولجماعت پاکستان19مئی 1969میں بنیاد رکھی جو تا حال فریضہ سر انجام دے رہی ہے تمام خدام اہلسنت اپنے ممدوح کی بپا کردہ اس تحریک کے عالی مشن کے نگہبان ہیں ہم یقین رکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہمارے ممدوح کی دینی خدمات اللہ جل شانہ کے حضور شرف قبولیت پائیں۔، مفتی عبدالواجد، مولانا شاہد مسعود نے کہا کہ بانی تحریک خدام اہلسنت پاکستان حضرت مولانا قاضی مظہر حسین نے پاکستان کی سالمیت اور فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں قاضی مظہر حسین سید حسین احمد کے خلیفہ تھے انہوں نے اپنی دینی و تبلیغی جدوجہد میں مثبت طرز عمل اپنایا بانی تحریک خدام اہلسنت پاکستان حضرت مولانا قاضی مظہر حسین کی گرانقدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی دینی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر