مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی نے 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس

مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی نے 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی نے 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور اسکی تیاریوں کے سلسلے میں 12نکاتی ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا۔تمام میلاد کمیٹیوں ، جلوس کے روٹ میں لگائے گئے استقبالی کیمپ انتظامیہ ، شرکائے جلوس کے لئے مرتب کئے گئے ضابطہ اخلاق کا اعلان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ نے خصو صی اجلاس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ،سینئر نائب صدر فواد حسین بٹ،فرحان شیخ سیکرٹری اطلاعت غلام علی خان،جوائنٹ سیکرٹری کاشف رسول و دیگر بھی موجود تھے ۔مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوس میں بڑی گاڑیوں اور ٹریلے کے داخل ہونے پر مکمل پابندی ہے ،جلوس کے روٹ میں سٹیج لگانے والے عاشقان رسول ؐ کسی بھی میوزکل سازوں والی پارٹی کو اپنے کیمپ پر وقت نہ دیں ،جشن چراغاں دیکھنے کے لئے گاڑیوں میں آنے والے لوگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے ،جلوس میں دف کے علاوہ ہر قسم کے میوزیکل سازوں اور باجوں پر مکمل پابندی ہو گی ۔شرکائے جلوس کے لئے ضابطہ اخلاق کے نکات میں کہا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر جلوس کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے ،جلوس میں صاف ستھرا لباس پہن کر با وضو شرکت کی جائے اور درود شریف کا کژت سے ورد کیا جائے ،جلوس میں شامل اور چراغاں دیکھنے کے لئے آنے والی فیملیز کا احترام کیا جائے اور جلوس سے متعلقہ تمام امور میں مشاورت اور بہتری کیلئے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے اراکین ، رضاکاروں سے رابطہ کیا جائے ، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور میلاد کمیٹیوں سے رابطے مزید مربوط کرنے کے لئے عہدیدران اور ممبران کو ٹاسک دے دےئے گئے ہیں ۔