جشن عیدمیلادالنبی ؐکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ؐ کاتیسرا اجتماع
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) آستا نہ عا لیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آ با د شریف پر20ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلادالنبیؐکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐکا کاتیسرا اجتماع آج بروزسوموار بعدنمازمغرب زیرصدارت حضرت قبلہ پیرسرکارجی منعقدہو گا۔مہمانِ خصو صی پیرمحمدعارف شاہ اویسی،پیرمحمدندیم سلطان القادری سروری جبکہ خصو صی خطاب علامہ محمدیوسف رضوی، مولاناعبدالغنی نقشبندی کریں گے۔ہدیہ نعت سیدسلمان کونین شاہ،تنویر حسین طاہر ودیگر پیش کریں گے