و ہی قومیں در پیش چیلنجوں کاکامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہیں، ثناء اللہ اختر

و ہی قومیں در پیش چیلنجوں کاکامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہیں، ثناء اللہ اختر

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے مابین تعمیر و ترقی میں مسابقت کی دوڑ میں و ہی قومیں در پیش چیلنجوں کاکامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہیں جو متحد ،مستعد و متحرک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اجتماعی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے اصحاب علم و فضل کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔۔ انہوں نے یہ بات تعمیر و ترقی و شہریوں کے فراض کے موضوع پر خاکساروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، قاضی قدوس ، اختر قریشی ،صلاح الدین زبیری ، احتشام الحق و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر