نئی ابھرتی ہوئی آبادیوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں:نثار اختر

نئی ابھرتی ہوئی آبادیوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں:نثار اختر

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سیکورٹی کے جدید نظام کو مذید وسعت دے کر محفوظ کرنے کے لیے راولپنڈی کی انتظامیہ اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بڑے تجارتی و عوامی سرگرمیوں کے مراکز کے علاوہ شہر کو ملا نے والی سڑکوں اور نئی ابھرتی ہوئی آبادیوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ۔ انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے گرد و نواح میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو بھی سیکورٹی کے مذ کورہ نظام کو جاری کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کی جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر