منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سٹی پولس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبہ سے 8905گرام چرس،1330گرام ہیروئن ،264لیٹر کھلی شراب اور11بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے بابر سے1400گرام چرس ، تھانہ گوجر خان پولیس نے اسد سے200گرام چرس اور سعید سے160گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے قیصر سے250گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے دانش سے2800گرام چرس ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حبیب سے1330گرام ہیروئن، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ساجد سے 510گرام چرس ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبداللہ سے 585گرام چرس اور ماجد سے 1800گرام چرس تھانہ وارث خان پولیس نے نو رالرحمان سے 1200گرام چرس تھانہ گوجر خان پولیس نے وسیم سے10لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے شجاعت سے 3بوتلیں شراب، عامر سے 3بوتلیں شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہزاد اور فیصل سے 10لیٹر شراب اور5ادھیہ شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حضرت ولی سے 224لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے گل رحمان سے 5لیٹر شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سہیل سے 5لیٹر شراب ، تھانہ بنی پولیس نے خالد سے 10لیٹر شراب برآمد کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Bac

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر