07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پستول

07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پستول

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پستول 30بور معہ 18روند ،06عدد انار( چلیدہ)،05عدد سوتر گولے،02عدد انار برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے محسن سے01عدد پستول 30بور معہ03روند ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے اسد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حبیب سے 01عدد پستول 30بور معہ06روند ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے ماجد سے01عدد پستول 30بور معہ06روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب شراب کے نشے میں غل غپارہ کرتے ہوئے محمد حبیب کو گرفتار کر لیا ہے،تھانہ وارث خان پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر عاصم ،عثمان اور فیاض کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد انار 05عدد سوتر گولے02عدد انار برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر