عمران خان ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے امید کی واحد کر ن ہیں

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے امید کی واحد کر ن ہیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈ ی کینٹ کے راہنما خالد خان جدو ن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے امید کی واحد کر ن ہیں پاکستان کو دنیا کی بہترین ممالک میں کھڑ ا کرنے کیلئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کھڑ ی ہے ماضی کے نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسوں اور شاہ خرچیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑ ا ہے نئے بلدیاتی نظام سے با اختیار نمائندے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے پاکستان شیلٹر ہوم سے غریب اور نادر افراد کو چھت فراہم کرنا پاکستان کو فلا حی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے اپنے بیان میں خالد خان جدون نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئے گی پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر