تبدیلی سرکارکا 100روزہ پلان پانی کا بلبلا ثابت ہوگیا ، پرویز حیدر
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی و سماجی راہنما ملک پرویز حیدر نے کہاکہ تبدیلی سرکارکا 100روزہ پلان پانی کا بلبلا ثابت ہوگیا تبدیلی کے دعوے دار اقتدار میں آنے کے بعد بھی کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں عوام کو سبز باغ دکھانے اور بھیک نہ مانگنے والے آج کشکول اٹھا کر پوری دنیا میں بھیک مانگ رہے ہیں آئے روز بڑھتی مہنگائی ، گیس کی لوڈشیڈنگ ، اور نت نئے بحرانوں کا تحفہ تبدیلی سرکار کے مرہون منت ہے پوری قوم آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے میگا پروجیکٹس سے مستفید ہورہی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام دوست پالیسوں اور غریب طبقہ کی آواز ہے اپنے بیا ن میں ملک پرویز حیدر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی انتقامی کاروائیوں کے نشانے پر ہے میاں برادران کو پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی سز ا دی جارہی ہے ۔