دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کی حفاظت کا ضامن ہے ، چیف ٹریفک آفیسر
راولپنڈی( سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کی حفاظت کا ضامن ہے کیونکہ ہیلمٹ روڈ حادثہ کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ انسانی جان کی اہمیت کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ٹی او محمد بن اشرف نے موٹر سائیکل سواروں کو خود ہیلمٹ پہنائے اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے بریفنگ دی جبکہ ہیلمٹ آگاہی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے سی ٹی او نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کئے بغیر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک عمل ہے لہذاء موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کی اہمیت کے پیش نظر دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال اپنے اوپر فرض کر لیں کیونکہ ہیلمٹ آگاہی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کاعمل بھی جاری ہے دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل سواروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ 07روز کے دوران اب تک 11ہزار65چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اس مد میں 22لاکھ13ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 03سو موٹر سائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیئے مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔