خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید توسیع ، حکومتی اداروں نے تین ایم پی ایز کی کلیرنس دیدی

Nov 12, 2018


پشاور(آن لائن) صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کے لئے حکومتی اداروں نے تین ایم پی ایز کی کلیرنس دیدی ہے صوبائی حکومت میں مزید توسیع کے لئے مزید تین وزراء کی تقرری کی جارہی ہیں ۔ صوبائی کابینہ میں تین وزراء کی تقرری کے لئے فہرستیں وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی گئی ہے اور ان کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ میں توسیع کی جائیگی صوبائی کابینہ میں توسیع ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک عمل میں لائی جائیگی جن میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے وزراء کی تقرری کے لئے حکومتی اداروں نے کلیرنس دیدی ہے اور انہیں کلیئر قرار دیا ہے ۔ صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کے لئے بعض وزراء کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اوردیگر شخصیات پر سرکاری کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کیا جارہاہے ۔ صوبائی کابینہ میں وزراء کی تعداد اس وقت 12ہے ۔
کابینہ توسیع

مزیدخبریں