13ویں نیشنل کورین تائیکو انڈو چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

13ویں نیشنل کورین تائیکو انڈو چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)13ویں نیشنل کورین تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2018کا انعقاد2تا8نومبر پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں کوریا کے سفیر تھے جبکہ صدرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم راجہ،جنرل سیکرٹری مرتضی بنگش سمیت فیڈریشن کے دیگر عہدیداران وممبران ملک اعظم خان،الطاف عزیز ملک،یاسر بٹ،عرفان جٹ،محمد آصف عباسی،گرینڈ ماسٹر نجم خان،شیرمحمد ترین،سید صداقت شاہ بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے،دوسے8نومبر تک ہونیوالی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے مختلف کیٹگریز کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیدار ملک اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور خاص کر تائیکوانڈو کے کھیل کو متعارف کرانے کیلئے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ آگے آئے اور اس سلسلے میں اقدامات کرئے انہوں نے 13ویں نیشنل کورین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے انعقاد کو تائیکوانڈو کے فروغ میں ایک خوش آئند اقدام قراردیا انکا کہنا تھا کہ کوریا اس کھیل کے فروغ میں اہم اقدامات اٹھارہا ہے اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم راجہ سمیت پوری باڈی تائیکوانڈو کو پاکستان کی نئی نسل میں متعارف کرانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔