متحدہ کے امین الحق کی معروف عالم دین عباس کمیلی سے ملاقات

متحدہ کے امین الحق کی معروف عالم دین عباس کمیلی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ،ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے ایک وفد کے ہمراہ جعفریہ الائنس کے رہنمااور معروف عالم دین عباس کمیلی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کر نے پر اتفاق کیا گیا ،ماہ ربیع الاول کی محافل کے دوران بھی امن امان کی صورت حال پر نظر رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نا ہوسکیں۔اس موقع پر عباس کمیلی نے ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی خدمات قابل ستائش ہیں اور جعفریہ الائنس اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی مذہبی امور کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و دیگر موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر