کراچی، کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق، تحقیقات شروع
کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں طلب کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے، بچوں کی والدہ کو بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں طلب کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور 5سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی ساتھ پیر محمد شاہ کے مطابق متاثرین نے گزشتہ رات زمزمہ پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا۔پولیس کے مطابق کھانے کے بعد متاثرین سی ویو پر پلے لینڈ گئے جہاں ٹافیاں بھی کھائیں، ایس ایس پی کے مطابق متاثرین جس ریسٹورنٹ، پلے لینڈ گئے انہیں سیل کردیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بچے جاں بحق