حکومت محسود قبائل کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خواہاں ہے : جاوید مروت

حکومت محسود قبائل کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خواہاں ہے : ...

ٹانک( نمائندہ خصوصی )حکومت ٹرائیبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خواہاں ہے سروے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مزید تحصیلداروں کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت نے سابق سینٹر مولانا صالح شاہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان دلنواز وزیر، اسسٹنٹ کمشنر یوسف علی، اسسٹنٹ کمشنر ایف آر ٹانک بشیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر درہ زندہ سمیع اللہ اور صدر ٹانک پریس کلب ٓاوردین محسود بھی موجود تھے کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں نئی حلقہ بندیوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور فاٹا انضمام کے دورس نتائج سے بہت جلد جنوبی وزیرستان عوام بہت جلد مستفید ہو گی اس موقع پر صدرپریس کلب اور عمائدین نے کمشنر ڈیرہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی آمد اور آئندہ ماہ متوقع برفباری کے باعث وہاں پر ااپریشن راہ نجات کے دوران تباہ حال مکانات کے سروے کے عمل میں رکاوٹ پیش آئیگی بلکہ بعض مقامات پر برفباری کی شدت کے باعث سروے کا عمل صرف مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائیگا جس کے لئے ضروری ہے کہ سروے کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تحصیلداروں کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے کمشنر کو بتایا کہ برفباری کے دوران مکانات کے سروے کے لئے آئے ہوئے ٹی ڈی پیز کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں شدید سردی کے باعث انکا قیام ناممکن ہے کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ سروے کے عمل کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر