جمرود‘ اے سی جمرود نے طلبہ کیلئے کتب واسٹیشنری فراہم کردی

جمرود‘ اے سی جمرود نے طلبہ کیلئے کتب واسٹیشنری فراہم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(نمائندہ خصوصی) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل جمرود میں انتظامیہ نے کمیونل اسکول کے طلبہ کیلئے کتب واسٹشنری فراہم کردی سکول کی عمارت تعمیر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کر دی اسسٹنٹ کمشنر جمرود سلیم جان مروت کی ہدایت پر تحصیلدارجمرود یاسر سلمان کنڈی نے کمیونل اسکول ورمنڈو میلہ جمرود کے دو سو طلبہ کیلئے کتب اور اسٹیشنری کا سامان پرنسپل محمدعمر آفریدی کے حوالے کردیا اس موقعہ پر اے سی سلیم جان مروت اور تحصیلدار یاسر سلمان کنڈی کا کہنا تھا کہ علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انشاء طلبہ کے مسائل کیلئے مزید اقدامات کرینگے مذکورہ اسکول میں عمارت کی تعمیر کیلئے بھی کوشش کرینگے کمیونل اسکول کے پرنسپل محمدعمر آفریدیکا کہنا ھے کہ جمرود انتظامیہ حکام نے احسن اور لائق تحسین اقدام کیا ہے انشاء اللہ قوم کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے