صوابی ‘ گورنمنٹ سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

صوابی ‘ گورنمنٹ سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں جاری گورنمنٹ سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے جو پندرہ اکتوبر سے شروع ہوئے تھے اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔ پریس سیکرٹری مراد علی کے مطابق صوابی میں مختلف گراؤنڈز پر فائنل مقابلے ہو رہے ہیں اب تک ٹیبل ٹینس میں ہائی سکول زروبی ، والی بال میں ہائی سکول ترکئی، فٹ بال میں ہائی سکول دوبیان اور کرکٹ میں ہائی سکول سلیم خان نے کامیابی حاصل کی۔ ان ٹیموں میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی جب کہ ادبی مقابلوں میں حسن قر آت میں ہائی سکول کڈی، نعت اردو میں ہائی سکول اادینہ ، نعت پشتو میں ہائی سکول مرغز ، ملی نغمے میں ہائی سکول کڈی ، قومی ترانہ میں ہائی سکول شیوہ ، تقریر انگریزی میں ہائی سکول منصبدار اور تقریر اردو میں ہائی سکول ٹوپی نے پوزیشن حاصل کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فائنل مقابلوں میں جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد فرید خان ،پرنسپل افتخار علی ، سکندر شیر ، امان زیب ، محمد ابراہیم ، رحیم داد وغیرہ نے شرکت کی جنہوں نے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے#

مزید : پشاورصفحہ آخر