پشتو ادبی تحریک مردان کا پندرہ روزہ اجلاس

پشتو ادبی تحریک مردان کا پندرہ روزہ اجلاس

مردان(نمائندہ پاکستان)پشتو ادبی تحریک مردان کا پندرہ روزہ اجلاس زیر صدارت غمیگن معیاری منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے عادل قریشی نے حاصل کی اجلاس کے میں سابقہ اجلاس کا روداد صفدر علی سائم نے سنایا ۔روداد کے بعد عادل قریشی نے اپنا افسانہ تنقید کے لئے پیش کیاجس پر تمام شعرا ء نے اپنارائے دی جس پر عادل قریشی نے داد وصول کی اجلاس میں چیئرمین وصال قریشی ،جنرل سیکرٹری صفدر علی صائم،سید حبیب ساجد،عادل قریشی،نہار اعوان،پروفیسر گوہر نوید،لیوال یو سفزئی،سید افضل شاہ،وقار علی،محمد طارق طارق اور اثر جان نے شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے غمیگن معیاری نے پشتو ادبی تحریک مردان اور تمام شعراء کا شکریہ اور کہا کہ اس طرح اجلاسوں سے نئی نسل کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے اور یہ پشتو زبان کی اصل خدمت ہے اجلا س کے آخر میں غیر طرحی مشاعرہ ہوا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر