جمرود میں ڈی سی احکامات پر عملدرآمد ، سب سے پہلے پلاٹونز نظام تشکیل دے دیا گیا
جمرود(نمائندہ خصوصی)ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تحصیل جمرود کے اسسٹنٹ کمشنر نے سب سے پہلے عملدرامد شروع کرتے ہوئے خاصہ دار ولیویز فورس کے پلاٹونز تشکیل دے دیئے سرکاری ذرائع کا کہنا ھے کہ تحصیل جمرود میں سیکورٹی نظام کو مزید بہتر بنانے کیکئے مجموعی طورپر کل 13پلاٹونز تشکیل دیئے گئے ہیں اور انہیں مختلف چیک پوسٹوں اور مقامات پر تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر جمرود سلیم جان مروت نے حوالدار ذاھداللہ جان ابدال خیل کو پلاٹون 1 کا انچارج اور صوبیدار ابراہیم محمد کھٹیاخیل کو پلاٹون 2 کا انچارج مقرر کرکے انہیں بھگیاڑی چیک پوسٹ پر تعینات، نائب صوبیدار اتحادآفریدی کھٹیاخیل کو پلاٹون 3 کا انچارج مقرر کرکے تختہ بیگ چیک پوسٹ، صوبیدار گلا جان افریدی کھٹیاخیل کو پلاٹون 4 کا انچارج مقرر کرکے جمرود اڈہ پر تعینات کیاگیا نائب صوبیدار اکرام شاہ منیاخیل کو پلاٹون 5 کا انچارج مقرر کرکے پڑانگ سم چیک پوسٹ پر تعینات کیا گیا، نائب صوبیدار محمد شعیب منیاخیل کو پلاٹون 6 کا انچارج کرکے جمرود اڈے پر تعینات، صوبیدار جہانگیر خان منیاخیل کو پلاٹون 7 کا انچارج مقررکرکے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر تعینات، سابق لائن آفیسر نائب صوبیدار تحسین اللہ شیرخان خیل کو پلاٹون 8 کا انچارج مقرر کرکے بھگیاڑی چیک پوسٹ پر تعینات، صوبیدار محمد یونس شیرخان خیل کو پلاٹون 9 کا انچارج مقرر کرکے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر تعینات، نائب صوبیدار سہیل خان سکندر خیل کو پلاٹون 10 کا انچارج مقرر کرکے پڑانگ سم چیک پوسٹ پر تعینات، نائب صوبیدار امیرجان طورخیل کو پلاٹون 11 کا انچارج مقرر کرکے جمرود اڈہ پر تعینات، نائب صوبیدار محمد نبی ملک دین خیل کو پلاٹون12 کا انچارج مقرر کرکے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر تعینات، جبکہ نائب صوبیدار فضل ربی ملک دین خیل کو پلاٹون13 کا انچارج مقرر کرکے پڑانگ سم چیک پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ پلاٹونز تشکیل دینے سے میرٹ پر تعیناتیوں اور سیکورٹی نظام مزید بہتر ہونے میں مدد ملے گی جبکہ تمام اہلکاروں کو فرائض پر حاضر رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ علاقہ کے عمائدین نے پلاٹونز نظام متعارف کرانے پر انٹظام کی کاوش کو سراہا ہے