ڈاکٹر عبدالغیاث خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر منتخب

ڈاکٹر عبدالغیاث خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیوروپورٹ) ڈاکٹر عبدالغیاث خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر جب کہ عمرا ن فضل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں میں سینئر وائس چیر مین حاجی فیض الغنی ، وائس چیر مین حاجی فضل ربی ، دوم حسین احمد ،ڈپٹی وائس چیر مین انور شہزاد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری تاج الحق ، جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین، فنانس سیکرٹری حسین اللہ عاجز، آفس سیکرٹری عزیز اللہ اور پریس سیکرٹری عتیق الرحمن منتخب ہو گئے۔نو منتخب اراکین نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈینٹل ٹیکنیشنز اور پیرا میڈیکس کے خلاف مزمت کی گئی اور حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم بھی پاکستان کے باشندے ہیں اور ہم کو بھی اپنے ملک میں با عزت طریقہ سے رہنے اور کام کرنے کا پورا حق ہے لہذا حکومت ڈینٹل ٹیکنیشنز اور پیرا میڈیکس کے لئے جائز قانون سازی کر کے ان کے پرائیوٹ محدود پریکٹس کو ختم کر نے کی بجائے اس میں اصلاحات لا کر بے روزگاری سے نجات دلائے ، خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنشنز ایسو سی ایشن کے کوئی ممبر کے اگر ہیلتھ کیر کمیشن نے کارروائی کی تو ایسو سی ایشن ہر ممبر کے دفاع آج کے بعد عدالت میں کرئے گی۔ اور ماورائے عدلات کوئی کلینکس سیلنگ اور جرمانہ ہر گز تسلیم اور داخل نہیں کرئے گی ، خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنشنز ایسو سی ایشن بہت جلد تقریب حلف بر داری میں وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کو مدعو کرئے گی اور اپنے مسائل ان کے سامنے رکھ کر ڈینٹل ٹیکنشنز کے لئے قانون سازی کر وانے کا مطالبہ کرئے گی #