ٹی ایم اے کوھاٹ نے نیا غنڈہ ٹیکس نافذ کر دیا

ٹی ایم اے کوھاٹ نے نیا غنڈہ ٹیکس نافذ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ نے نیا غنڈہ ٹیکس نافذ کر دیا عوام کی سہولت کے لیے قائم کوتل پلازہ کی پارکنگ پر بھی ٹیکس لگا دیا تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر واقع کوتل پلازہ جس میں عوام مختلف اشیاء کی خریداری کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں جہاں پر گاڑی پارک کرنے کی سہولت موجود ہے بدقسمتی سے موجودہ ٹی ایم او نے قائم مقام ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ملی بھگت کر کے شاپنگ کے لیے آنے والوں سے مفت پارکنگ کی سہولت بھی چھین لی اور گزشتہ کئی ہفتوں سے یہاں پر ایک ٹی ایم اے اہلکار کے ذریعے ہزاروں روپے یومیہ پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے یہ رقم کہاں پر جمع ہوتی ہے اس کا کسی کو علم نہیں ٹی ایم اے ملازمین کے مطابق ایک جانب تو ٹی ایم او کوھاٹ مختلف مقامات سے روزانہ کی بنیادوں پر پارکنگ فیس‘ ریڑھی فیس اور دیگر ٹیکسز وصول کر رہا ہے مگر دوسری جانب ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے کوئی رقم موجود نہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ‘ سیکرٹری بلدیات خصوصاً صوبائی مشیر تعلیم اور ڈسٹرکٹ ناظم کوھاٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ایم اے کی جانب سے کوتل پلازہ میں وصول کی جانے والی پارکنگ فیس فی الفور ختم کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے جبکہ کئی ہفتوں سے وصول کی جانے والی رقم کے بارے میں بھی انکوائری کی جائے کہ یہ کس اکاؤنٹ میں جمع کی گئی ہے۔