مردان‘ 16 سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی ت لے آ کر جاں بحق

مردان‘ 16 سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی ت لے آ کر جاں بحق

مردان(نمائندہ پاکستان) مایار میں چنگ چی رکشہ سے گر 16سولہ نوجوان ٹریکٹر تلے آکر جان بحق ہوگیا علاقہ ہوسئی پیر آباد کے رہائشی نوجوان شاہ زیب ولد راضی خان چنگ چی رکشہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ قاسم میر ہ سے واپس گھر جارہاتھاکہ مایار روڈ پرسروس ڈیک کے قریب مخالف سمت سے آنے والی رکشہ سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں نوجوان رکشہ سے گر گیا جسے پیچھے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگیا متوفی کی ماں کے بیان پر تھانہ ہوتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر