تاجر وں پر لگائے گئے ٹیکس کی وصولی کا شیڈول رستم مین چوک میں سائن بورڈ لگانے کا مطالبہ

تاجر وں پر لگائے گئے ٹیکس کی وصولی کا شیڈول رستم مین چوک میں سائن بورڈ لگانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم( تحصیل رپورٹر) سدھوم رستم کے عوامی سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر مردان سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن رستم کو ہدایات جاری کریں کہ ٹی ایم اے کی جانب سے رستم مین بازار کے دکانداروں اور تاجر وں پر لگائے گئے ٹیکس کی وصولی کا شیڈول رستم مین چوک میں ایک بڑے سائن بورڈ نمایاں لکھیں، ٹیکس کا تعین معلوم نہ ہونے پرزیادہ ٹیکس وصولی کے خلاف آئے روز احتجاج سے کاروبار متاثر ہورہا ہے، کسی بھی دکاندار کو مقررکردہ ٹیکس کے بارے کوئی علم نہیں ۔گزشتہ روز ایک وفد نے رستم میڈیا کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ تاجربرادری حکومت کی جانب ہر طرح کے ٹیکس کو قبول کریگی لیکن جب ٹیکس کا تعین معلوم نہ ہو تو کیسے ہم یقین کریں گے کہ ہم حکومت کو فی دکان کتنا ٹیکس دے رہے ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے ٹیکس کا نفاذ اُس صورت میں ہوگا جب تمام دکانوں کو ٹی ایم اے کے سہولیات فراہم ہو، آپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنا ، راستہ بنانا، خود دکانوں کے سامنے لائٹس لگانا اور نکاسی آب کو درست بناناہماری ذمہ داری ہے تو اس ضمن میں ہم پر ناجائز ٹیکس لگانا حکومت اور ٹی ایم اے کا عوام دشمن پالیسی اور تاجربرادری کو تنگ کرنے کا منصوبہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔۔۔