فلور ملز مالکان نے ملاکنڈ ڈویژن کے ڈیڑھ سو سے زائد سٹورز کو سپلائی بند کر دی

فلور ملز مالکان نے ملاکنڈ ڈویژن کے ڈیڑھ سو سے زائد سٹورز کو سپلائی بند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) یو ٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے چھ مہینوں کے بقایاجات نہ ملنے پر فلور مالکان نے ملاکنڈڈویژن کے ڈیڑھ سو سے زائدسٹورز کو سپلائی بند کر دی۔عدم آدائیگی سے نہ صرف فلورانڈسٹری بحران کا شکار ہے بلکہ غریب عوام بھی گذشتہ کئی ماہ سے سستے آٹے کی سہولت سے محروم ہیں۔متاثرہ ملز مالکان جن میں ملاکنڈ فلور ملز کے چیف ایگزیکٹیو میاں محسن ایم ڈی حبیب فلور ملز حاجی عبدالر حمن، حاجی فقیر گل اور فواد فلور ملز کے ایم ڈی حاجی وحید گل شامل ہیں نے میڈیا سے بات چیت میں واضح کیا کہ ہم یو ٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان سے لیگل ایگریمنٹ کے تحت ڈویژن بھر کے سٹورز کو آٹے کی سپلائی کرتے رہے ہیں لیکن ادائیگی میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی اور اب کارپوریشن کے ذمے ہماری مجموعی واجب ادارقم ساڑھے سات کروڑ بنتی ہے تاہم چھ ماہ سے ہمیں کو ئی ادا ئیگی نہیں گئی اسلئے ہم نے مجبورا آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ملیں سخت بحران کا شکار ہیں کیونکہ زمینداروں لیبرزوسٹاف اور بجلی بلوں کی ادائیگیوں کے قابل نہیں رہے ۔متاثرہ مالکان نے وزیر اعظم کے مشیر صنعت عبدالرزاق داؤداورکارپوریشن کے جی ایم واجد سواتی سے اپیل کی ہے کہ بقایاجات کی ادا ئیگی کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ فلور ملیں مالی بحران سے نکل سکیں اور اس انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار چلتا رہے۔