جمرودسول ہسپتال میں کیجولٹی کا افتتاح

جمرودسول ہسپتال میں کیجولٹی کا افتتاح

جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرودسول ہسپتال میں کیجولٹی کا افتتاح ۔ایمرجنسی سطح پر مریضوں کے اپریشن کئے جائے گے ضلع خیبرکی تحصیل جمرودکے سب سے بڑے سول ہسپتال میں پرانی کیجولٹی کسی ناگزیر وجوہات کے بنا پر بند پڑی تھی جبکہ عوام کے لئے ہسپتال کے نئے بلڈنگ میں ایمرجنسی کے لئے ایک چھوٹا سا کیجولٹی روم کھول دیا گیا تھا جہاں پر معمولی نوعیت کے کیسز ہنڈل کئے جاتے تھے۔لوگوں کی شکایات پروفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری اور ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا کی خاص دلچسپی لینے کے بعد اس کو دوبارہ ایمرجنسی کے لئے کھول دیا گیا۔جس کا افتتاح جمرودسول ہسپتال کے ایم ایس الیاس اور ڈی ایم ایس عالمگیرنے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیراور فاٹا سیکرٹریٹ کی بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے کیجولٹی میں اپریشن کا ضروری سامان کی فراہمی میں ہماری بھرپور تعاون کی اب کیجولٹی میں مریضوں کو ایمرجنسی سطح پر اپریشن میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔اس موقع پر ڈاکٹر نجیب، صفدر، سیف الرحمان اور کلاس فورملازمین کے صدرمقبول شاہ بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر