رستم شہیدان میں زبانی تکرار پر خاوند نے بیوی کو ابدی نیند سلا دیا

رستم شہیدان میں زبانی تکرار پر خاوند نے بیوی کو ابدی نیند سلا دیا

رستم(تحصیل رپورٹر)رستم شہیدان میں زبانی تکرار پر خاوند نے بیوی کو ابدی نیند سلا دیا،رستم پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ شہیدان کے رہائشی عمر رحمان ولد فیض الرحمان نے رستم پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب میرے والد کا میری والدہ مسماۃ (س) کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوئی تکرار کے دوران میرے والد فیض الرحمان نے طیش میں آکر میری والدہ پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر دم توڑ گئی رستم پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر