ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم آج سے شروع

ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم آج سے شروع

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 لاکھ 40ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔محکمہ صحت ملاکنڈ کے ای پی آئی کوار ڈنیٹر ڈاکٹر مرادعلی نے مہم بارے بتایا کہ اس سلسلے میں 506ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں144موبائل47فکسڈ اور21ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کیلئے پورے ضلع کو106ایر یا میں تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے معاشرے کے مختلف سماجی و سیاسی حلقوں سے مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کر نے کی استدعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر