وزیر اعلیٰ اور مشیر تعلیم کی نگرانی میں تعلیمی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں‘ مختیار احمد

وزیر اعلیٰ اور مشیر تعلیم کی نگرانی میں تعلیمی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں‘ ...

رستم(تحصیل رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری ایجو کیشن مختیار احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور مشیر تعلیم کی نگرانی میں تعلیمی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں ،بہت جلد سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوری کی جائیگی ، پیرنٹس ٹیچر کونسل اور آئی ایم یو کی بدولت سکولوں میں انتظامی اور تدریسی نظام میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ہمارے بچے ڈگری لینے کے بعد اب بیرون ممالک کا رخ نہیں کرینگے بلکہ ان کو قابلیت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع دیئے جارہے ہیں،ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے ذریعے تعلیمی شعبے میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے ،تمام کیڈر کے اساتذہ کے بنیادی مسائل اور ضروریات کے حل کے لئے DEO,s کیساتھ میٹنگزمیں عملی اقدامات اُٹھائیں گے،پروموشن کے زیر التواء زیادہ تر کیسز DPC میں کلےئر کئے ہیں مزید پروموشن کیسز بھی زیر غور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو آر ڈینیشن کونسل ضلع مردان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سرخابی رستم میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر چےئر مین کو آرڈینیشن کونسل حافظ محمد شکیل، صدر کونسل لطیف الرحمٰن ،SS ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر محمد فیاض، محمد طلب خان اور دیگر نے مہمان خصوصی کو اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس دوران ڈی ای او میل مردان اعجاز علی اور دوسرے محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ، لطیف الرحمان نے سپاسنامہ پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض ماسٹرسعداللہ خان نے انجام دیئے ،تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم مختیار احمد نے واضح کیا کہ اساتذہ اور سکولوں کے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں اس کو وقتاًفوقتاً حل کررہے ہیں اساتذہ کو دیگر محکموں کی طرح آسان قسطوں پر ہاؤس اور دیگر لون کا فارمولہ بھی علاقائی سطح پر طے کیا جائے گا لیکن اساتذہ کو اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف بچو ں کی تعلیم وتربیت پر مرکوز رکھنا ہوگا،اس دوران مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء نے تلاوت ،حمد ونعت اور اردو وانگریزی میں تقاریر پیش کئے جن کو مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کی جانب سے نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی دئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر