ضلع ملاکنڈ میں سماج دشمن عناصر سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘ارشد محمود مغل

ضلع ملاکنڈ میں سماج دشمن عناصر سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘ارشد محمود ...

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) ڈ پٹی کمشنر ملاکنڈ ارشد محمود مغل نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں کسی کو بھی منشیات فروشی، سود خوری انڈرپلئی اور دوسری سماج دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ملاکنڈ کے صحافیوں کی ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ایسے دھندوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں ان کا نا م صیغہ را ز میں رکھا جائے گا۔نشہ اور برا ئیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ عوام کی شکا یت پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت کی ہدایت اور پالیسی کے مطا بق عوام کو ہر قسم کے ریلیف دینے میں کسی بھی قسم کی روکاٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر امن جر گہ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ارشد علی خان آل کلاس فور ایسو سی ایشن کے صدر پیر سعید خان اور عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو آگا ہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر